بہار میں ویشالی ضلع کے نگر تھانہ علاقے کے بگملی محلہ میں کل دیر رات مندر توڑنےگئی پولس پر مشتعل لوگوں نے پتھر پھینکے۔
آتش زنی اور توڑ پھوڑ میں حاجی پور کے صدر سب ڈیویزن افسر سمیت
15 پولس افسر زخمی ہوگئے جبکہ اس معاملے میں وارڈ کونسلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولس ذرائع نے آج بتایا کہ پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد پولس کل رات بگملی محلہ میں واقع واسودیو مندر کو توڑنے گئی تھی